سلمان خان نے نئے ’دوست‘ ڈھونڈ لیے

سلمان خان نے نئے ’دوست‘ ڈھونڈ لیے
سلمان خان نے نئے ’دوست‘ ڈھونڈ لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے نئے دوست بنالیے ہیں لیکن اس مرتبہ خلاف معمول کوئی خاتون نہیں بلکہ بند ردوست بنے ہیں جنہیں سلمان خان کچھ نہ کچھ کھلاتے دکھائی دیتے ہیں ۔
بالی ووڈاداکارسلمان خان ان دنوں اپنی دوفلموں بجرنگی بھائی جان اورپریم رتن دھن پایوکی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اِس دوران اُنہوں نے اپنا وقت گزارنے کا دلچسپ مشغلہ بھی ڈھونڈلیاہے اور ایسادکھائی دیتاہے کہ ’دبنگ خان‘ نے نئے دوست ڈھونڈلیے ہیں ۔
سلمان خان کے فیس بک اکاﺅنٹ سے اپ کی گئی مختصر ویڈیو ز میں دیکھاجاسکتاہے کہ اداکار کھانے کیلئے کچھ چیزیں بندروں کی طرف اچھال رہے ہیں اوربندرادھرادھر اچھل کود میں مصروف ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں ایک برتن میں موجود کچھ چیزیں کھلارہے ہیں ، بندراز خود چیزیں نکال رہے ہیں جبکہ سلمان خان نے برتن پکڑرکھاہے ۔
ایک اور ویڈیو میں دیکھاگیاہے کہ سلمان خان ایک درخت کے نیچے کھڑے ہوکر بندروں کو کیلے پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ قریب نہیں آتے ، بالآخر ایک جگہ پر کامیابی ہوتی ہے جہاں وہ زمین پر کیلا رکھ دیتے ہیں اور ایک چھوٹابند ر کیلااُٹھالیتاہے لیکن وہ دوسراکیلا درخت کی ٹہنیوں میں بیٹھ کر سلمان خان کے ہاتھ سے بھی وصول کرلیتاہے ۔
اِسی طرح ایک اور ویڈیو میں یہ بھی دیکھاگیاہے کہ سلمان خان زمین پر لیٹے ہیں اور قریب پھرتی ننھی گلہری اُن کے پاس آتی ہے ، ہاتھ میں موجود کچھ چیز حاصل کرنے کے بعد وہاں سے بھاگ جاتی ہے ۔

مزید :

تفریح -