چین کے صدر 20اور 21اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے :تسنیم اسلم

چین کے صدر 20اور 21اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے :تسنیم اسلم
چین کے صدر 20اور 21اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے :تسنیم اسلم

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہاہے کہ چین کے صدر ژی جن پنگ 20اور 21اپریل کو پاکستان کا دو روزہ دوہ کریں گے ،کشمیریوں کا پاکستان کے حق میں احتجاج پاکستان سے محبت کا عکاس ہے ۔ترجمان دفتر خار جہ نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر کے دورہ کے دوران دونوں ممالک میں اہم معاہدے ہوں گے ،پاکستان کو کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش ہے اور ہم کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت کی طرف سے کشمیری رہنماؤں پر مقدمات پر اختلاف ہے ،یمن میں قید 11پاکستانیوں کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور اس سلسلے میں یمنی سفارتخانے سے رابطہ میں ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...