شہرقائد میں خاتون امریکی ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ ، شدید زخمی

شہرقائد میں خاتون امریکی ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ ، شدید زخمی
شہرقائد میں خاتون امریکی ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ ، شدید زخمی

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہید ملت روڈ پر کار پر فائرنگ سے امریکی شہری خاتون ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ڈیبرہ لوگو زخمی ہوئی تھیں جس کے فوری بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ڈیبرہ لوگو کے بارے میں بتایا گیا ہے وہ نجی کلینک میں ڈاکٹراور جناح ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج کی وائس پرنسپل تھیں جبکہ فائرنگ سے اُن کا ڈرائیور زخمی ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔

مزید : کراچی


loading...