این اے 246، مسلم لیگ ن کا جماعت اسلامی کی حمایت کا فیصلہ

این اے 246، مسلم لیگ ن کا جماعت اسلامی کی حمایت کا فیصلہ
این اے 246، مسلم لیگ ن کا جماعت اسلامی کی حمایت کا فیصلہ

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جماعت اسلامی کے رہنماءامیر العظیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی حمایت کا فیصلہ اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امیر العظیم نے بدھ کے روز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کے دوران حمایت کرنے کی درخواست کی تھی جس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی کے بعد امیر العظیم کا کہنا تھا کہ جے یو پی اور جے یو آئی بھی آج سے جماعت اسلامی کی انتخابی مہم میں شریک ہوں گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...