پاک، زمبابوے ون ڈے سیریز کیلئے پی سی بی خود امپائر مقرر کرے: آئی سی سی

پاک، زمبابوے ون ڈے سیریز کیلئے پی سی بی خود امپائر مقرر کرے: آئی سی سی
پاک، زمبابوے ون ڈے سیریز کیلئے پی سی بی خود امپائر مقرر کرے: آئی سی سی

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کے دوران پی سی بی کو ایمپائرز مقرر کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

آئی سی سی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے آئی سی سی پینل میں شامل امپائرز کو پاکستان نہیں بھیجا جا رہا اور پاکستان خود ایمپائرز مقرر کرے تاہم سیریز کے تمام میچز کو ون ڈے انٹرنیشنل سٹیٹس ہی حاصل ہو گا۔ دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ زمبابوے کے ساتھ سیریز تقریباً طے ہو گئی ہے اور جلد ہی معاملات کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔ واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم پر 2009ء میں حملے کے بعد کسی ٹیسٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔

مزید : کھیل