ڈی جی رینجرز کا کراچی کے مختلف علاقوں میں دورہ ،امن وامان کی صورتحال کا جائزہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی رینجر سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز نے کراچی کے علاقے نائن زیرو ،لیاری ،عزیز آباد اور منگھو پیر کا دورہ کیا اور اس دوران ڈی جی رینجرز نے وہاں کے رہائشیوں سے امن و امان کی صورتحال اور ان کو درپیش مشکلات کے بارے میں بات چیت کی اور امن امان کی صورتحال کا جائرہ بھی لیا ہے۔