سعودی بمباری غیر مشروط طور پر روکی جائے: حوثی رہنما

سعودی بمباری غیر مشروط طور پر روکی جائے: حوثی رہنما
سعودی بمباری غیر مشروط طور پر روکی جائے: حوثی رہنما

  



صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں نے غیر مشروط طور پر سعودی طیاروں کی بمباری روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حوثی رہنماءکی جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب فوری اور غیر مشروط طور پر بمباری روکے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو خطے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔

دریں اثناءیمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے اپنے صاحبزادوں کے ساتھ ملک میں جاری موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی بحران کے حل کے لیے حوثیوں کو صنعاء سے نکال باہر کرنے، اسلحہ اور فوج حکومت کو واپس کرنے اور خلیجی تعاون کونسل کے مفاہمتی فارمولے کے تحت اختیارات وزیراعظم بحاح کو سپرد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔العربیہ کے مطابق سابق صدر نے ایک نیا عبوری پلان پیش کیا ہے جس میں صنعاء کے گورنر کو وزیراعظم اور موجودہ وزیراعظم خالد بحاح کو صدارتی اختیارات منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ عبداللہ ضبعان کو وزیردفاع کا عہدہ سونپنے کی تجویز پیش کی ہے۔ حوثیوں اورعلی صالح کے دیگر وفاداروں نے اس تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...