چائے کے ذریعے بالوں کو گھنے اور چمکدار بنانے کا ناقابل یقین اور آسان ترین طریقہ

چائے کے ذریعے بالوں کو گھنے اور چمکدار بنانے کا ناقابل یقین اور آسان ترین ...
چائے کے ذریعے بالوں کو گھنے اور چمکدار بنانے کا ناقابل یقین اور آسان ترین طریقہ

  



برمنگھم(نیوز ڈیسک) چائے کا استعمال جسم اور ذہن کو چاق و چوبند کرنے کے لیے کیا جاتا ہے لیکن یہ اس کا واحد فائدہ نہیں ہے بلکہ چائے کو درجنوں دیگر فوائد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

مزیدپڑھیں:روزمرہ استعمال کی اشیاءمیں شامل وہ 5 خطرناک ترین کیمیکلز جن سے آپ کو بچ کر رہنا چاہیے

چمکدار بال

سبز چائے میں منفی چار ج والے زرات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو بالوں کو چمک عطا کرتے ہیں ۔ابلتے ہوئے پانی میں سبز چائے ڈالیں اور کچھ دیر کے بعد پانی کو ٹھنڈا کرلیں اور اس کے ساتھ اپنے بال دھوئیں ۔آپکو بالوں کی چمک میں فرق واضح نظر آئے گا ۔

سیاہ بال

بالوں کو چمکدار سیاہ رنگ دینے کے لیے عام چائے کو تقریباً تین کپ ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں ۔ اچھی طرح ابالنے کے بعد اس پانی کو ٹھنڈا کرلیں اور اس کے ساتھ بال دھوئیں ۔تقریباً15منٹ بعد بالوں کو سادہ پانی کے ساتھ دھو لیں ۔ان میں قدرتی سیاہ رنگت پائی جائے گی۔

آنکھوں کے نیچے سوجن

تھکاوٹ ،ذہنی دباؤ یا ہارمونز کی گربڑ کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے سوجن پیدا ہوجاتی ہے ۔اس سے نجات کے لیے استعمال شدہ نیم گرم ٹی بیگز کو تقریباً 10منٹ کے لیے آنکھوں پر رکھیں ۔ چائے میں موجود کیفین سوجن کو ختم کردے گی۔

قالین کی صفائی

اگر آپ قالین کی بہترین صفائی کے ساتھ شاندار خوشبو کے بھی خواہشمند ہیں تو اس کے اوپر چائے کی پتی چھڑکیں اور اس کے اوپر پانی چھڑک کر قالین کے اوپر نرمی سے برش پھیریں ۔پندرہ منٹ کے بعد ویکیوم کلینر سے صفائی کرلیں ۔نہ صرف صفائی بہترین ہوگی بلکہ دماغ کو تروتازہ کرنے والی خوشبو بھی آتی رہے گی ۔

جلد کی صحت

اگر شیونگ کے دوران آپ کی جلد پر باریک کٹ لگ گئے ہیں تو ان کے اوپر گیلا اور ٹھنڈا ٹی بیگ تقریباً پانچ منٹ کے لیے لگائیں ، زخم بہت جلد ٹھیک ہوجائینگے اور راحت ملے گی۔

مزیدپڑھیں:جلد کے دانوں سے چھٹکارا پانے کیلئے مفید قدرتی نسخے

گوشت کو نرم کرنے کے لیے

گرم پانی میں مناسب مقدار میں چائے کی پتی ڈال کر تقریباً پانچ منٹ کے لیے رکھیں اور پھر پانی کو چھان لیں ۔ اس میں تقریباً ایک چمچ شکر بھی شامل کرلیں اور گوشت کو اس میں تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے پکائیں۔ اب چائے والا پانی نکال کر سادہ پانی میں پکائیں۔ گوشت انتہائی نرم ہوجائے گا۔

پیروں کی صحت و صفائی

اگر ورزش یا دن بھر کے کام کے بعد آپ کے پاؤں تھکن اور بدبو کے شکار ہیں تو کسی بڑے برتن میں پانی ابال کر اس میں چائے کی پتی شامل کردیں اور اس کے بعد نیم گرم پانی میں تقریباً 20 منٹ کے لیے اپنے پاؤں ڈال کر رکھیں۔

جلد کی صفائی کے لیے

اگر آپ جلد پر موجود دانوں یا دھبوں سے نجات چاہتے ہیں تو سبز چائے کو پانی میں ابال لیں اور پھر پانی کو ٹھنڈا کر کے اس کے ساتھ منہ دھوئیں ۔ آپ ٹی بیگز کو کچھ منٹ کے لیے متاثرہ جگہ پر رکھ کر بھی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت