انگلیاں چٹخانے سے'کڑاک'کی آواز کیوں آتی ہے؟سائنسدانوں نے معمہ حل کر دیا

انگلیاں چٹخانے سے'کڑاک'کی آواز کیوں آتی ہے؟سائنسدانوں نے معمہ حل کر دیا
انگلیاں چٹخانے سے'کڑاک'کی آواز کیوں آتی ہے؟سائنسدانوں نے معمہ حل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹا وا (نیوز ڈیسک)ہم میں سے اکثر انگلیاں چٹخانے کا شوق رکھتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ انگلیوں سے پٹاخوں کی آوازیں کیوں پیدا ہوتی ہیں اور اس کے اثرات کیا ہیں ۔

مزیدپڑھیں:سگریٹ میں نیل پالش ریموور، چوہے مارزہرسمیت خطرناک کیمیکل شامل کیے جانے کاانکشاف
کینڈا میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں سائنس دانوں نے انگلیاں چٹخاتے لوگوں کے جوڑوں کے MRIسکین سے معلوم کیا ہے کہ اس عمل میں جوڑ کی ہڈیوں کے درمیان موجود محلول میں خلا پیدا ہوتا ہے جو ایک بلبلے سے مشابہت رکھتا ہے جس کے پھٹنے پر آواز پیدا ہوتی ہے ۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ انگلیاں چٹخانے سے ان کے جوڑ کمزور ہوجاتے ہیں بلکے حقیقت اس کے برعکس ہے ۔جو لوگ باقاعدگی سے انگلیاں چٹخاتے ہیں ان کے جوڑ نسبتاً بہتر حالت میں اور مظبوط رہتے ہیں اور ان میں کمزوری اور درد کی شکایت پیدا نہیں ہوتی۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے "PLOS ONE"میں شائع کی گئی ہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -