وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ سعودی عرب سے واپسی

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ سعودی عرب سے واپسی
وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ سعودی عرب سے واپسی

  



جدہ(محمد اکرم اسد) پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد جو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں سعودی عرب کے دورے پر تھا آج پاکستان روانہ ہوگیا۔ وفد جس میں خارجہ و ملکی سلامتی امور کے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور سیکرٹری وزارت خارجہ اعزاز احمد چودھری شامل تھے اپنے دو روزہ دورے کے دوران سعودی نائب ولی عہد و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعودالفیصل سے ملاقاتیں کیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات علاقائی صورتحال زیر بحث رہی جبکہ پاکستانی وفد نے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ ان ملاقاتوں میں سفیر پاکستان منظور الحق قونسل جنرل آفتاب احمد کھوکھر اور ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر طاہر گلزار بھی موجود تھے۔

مزید : بین الاقوامی