طلاق کے خواتین کی صحت پر حیران کن اثرات سائنسدانوں نے بتادیے

طلاق کے خواتین کی صحت پر حیران کن اثرات سائنسدانوں نے بتادیے
طلاق کے خواتین کی صحت پر حیران کن اثرات سائنسدانوں نے بتادیے

  



نیو یارک(نیوز ڈیسک) امریکہ میں کی گئی ایک جامع اور طویل تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ خواتین کے لیے طلاق صرف سماجی مسائل کا ہی باعث نہیں بنتی ہے بلکہ طلاق یافتہ خواتین میں ہارٹ اٹیک کا خدشہ بھی واضح طور پر بڑھ جاتا ہے ۔

مزیدپڑھیں:مانع حمل گولیوں کے بارے میں امریکی یونیورسٹی کی انتہائی تشویشناک تحقیق ،خواتین خبر دار ہو جائیں

اٹھارہ سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق کے دوران16000مردوخواتین کی زندگی کا مطالعہ کیا گیا ۔ اس عرصہ کے دوران ایک تہائی افراد کی طلاق ہوچکی تھی جبکہ1200افراد ہارٹ اٹیک کا شکار ہوچکے تھے ۔ ایک دفعہ طلاق یافتہ خواتین میں ہارٹ اٹیک کی شرع 24فیصد زیادہ پائی گئی جبکہ دو دفعہ طلاق پانے والی خواتین میں ہارٹ اٹیک کی شرع تقریباً50فیصد تھی۔ ان خواتین میں ذہنی دباؤ ،بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے مسائل بھی زیادہ تھے۔

طلاق یافتہ مردوں میں ہارٹ اٹیک کا خدشہ 10فیصد زیادہ تھا جبکہ دوبارہ شادی کرنے کی صورت میں اس خدشے میں واضح کمی دیکھی گئی۔ اس کے برعکس طلاق یافتہ خواتین میں دوبارہ شادی سے ہارٹ اٹیک کے خدشے میں کوئی خاص کمی نہیں دیکھی گئی ۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...