ہمیشہ جوان رہنے کی خواہش میں یہ نوجوان لڑکی خون سے نہاتی ہے،مگر کس کے خون سے؟جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

ہمیشہ جوان رہنے کی خواہش میں یہ نوجوان لڑکی خون سے نہاتی ہے،مگر کس کے خون ...
ہمیشہ جوان رہنے کی خواہش میں یہ نوجوان لڑکی خون سے نہاتی ہے،مگر کس کے خون سے؟جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)جوان اور خوبصورت نظر آنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے لیکن امریکی ماڈل گرل شنیل اس خواہش میں ہر حد پھلانگنے کے لیے تیار نظر آتی ہیں۔ MTVکے پروگرام "True Life"میں اظہار خیال کرتے ہوئے ماڈل نے سدا جوان رہنے کی کوشش کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ وہ اس کے لیے سؤر کا خون استعمال کرتی ہیں ۔ وہ اپنے قریبی قصائی سے رابطے میں رہتی ہیں اور جو نہی اس کے پاس خون کی بالٹی بھر جاتی ہے تو اسے اپنے گھر لے آتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:شوہر کی لاش پر رقاصاﺅں سے فحش ڈانس کرانے والی بیگم

انہوں نے ٹی وی پروگرام میں جوانی برقرار رکھنے کے لیے سؤر کے خون کے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا۔ نیم برہنہ ماڈل نے جانور کے خون کو اپنے جسم پر انڈیلنا شروع کیا اور اسے جسم پر ملتی رہیں۔ ماڈل کا کہنا ہے کہ ان کی عمر ابھی صرف19سال ہے لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ہمیشہ 19سال کی ہی نظر آئیں لہٰذا اس مقصد کے لیے ہزاروں سال پرانا نسخہ استعمال کررہی ہیں ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سؤر کے خون سے نہانے کے بعد انکے جسم کے قدرے سخت حصے مثلاً کہنیوں اور ایڑیوں کی جلد بھی نرم ہوجاتی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -