زہریلا کھانا کھانے سے انسداد دہشت گردی فورس کے 25 جوان بے ہوش

زہریلا کھانا کھانے سے انسداد دہشت گردی فورس کے 25 جوان بے ہوش
زہریلا کھانا کھانے سے انسداد دہشت گردی فورس کے 25 جوان بے ہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) انسداد دہشت گردی فورس کے 25 اہلکار زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں نے زہریلا کھانا کھا لیا جس سے 25 اہلکاروں کی حالت غیر ہو گئی اور یہ جوان بے ہوش ہو گئے ۔ ریسکیو نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تمام اہلکاروں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جہاں انہیں ڈاکٹروں کی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بے ہوش ہونے والے تمام اہلکار وں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور جلد مکمل صحتیابی پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی ۔ دوسری جانب ذمہ داران اس لاپرواہی کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جلد پتا لگا لیں کہ یہ واقعہ محض لاپرواہی ہے یا پھر کسی سازش کا حصہ ہے ۔

کراچی میں ڈمپر کی زد میں آکر دو کم عمر طالبعلم جاں بحق

مزید :

کوئٹہ -