ماں سے ملاقات پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا

ماں سے ملاقات پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا
ماں سے ملاقات پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کمسن بیٹی کوماں سے ملنے کے ’جرم‘میں گھنٹو ں وحشیانیہ تشدد کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کرنے والے سفاک باپ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس نے ہر دیکھنے والے کا دل دہلا دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:ہمیشہ جوان رہنے کی خواہش میں یہ نوجوان لڑکی خون سے نہاتی ہے،مگر کس کے خون سے؟جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے
ویڈیو میں زخموں سے چور 12سالہ لڑکی اپنے باپ سے رحم کی اپیل کرتی نظر آتی ہے ۔نیشنل سعودی ہیومن رائٹس سوسائٹی نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ ظلم کا نشانہ بننے والی لڑکی کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ نیشنل ہیومن رائٹس سوسائٹی کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو حقیقی ہے اور اس میں نظر آنے والی لڑکی کا نام میرب ہے جبکہ یہ ویڈیو پانچ ماہ قبل یمن میں بنائی گئی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں لوگوں نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور درندہ صفت باپ کو بھی اسی طرح ہلاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح اس نے اپنی بیٹی کو ہلاک کیا۔

مزید :

انسانی حقوق -