ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر خاتون لاکھوں ڈالر بیرون ملک لے جاتی پکڑی گئی

ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر خاتون لاکھوں ڈالر بیرون ملک لے جاتی پکڑی گئی
ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر خاتون لاکھوں ڈالر بیرون ملک لے جاتی پکڑی گئی

  



ہانگ کانگ سٹی(نیوز ڈیسک)دلکش خواتین کے ذریعے سمگلنگ کے جرم کی تازہ ترین مثال ہانگ کانگ اور چین کی سرحد پر نظر آئی ہے جہاں ایک خاتون کو لاکھوں ڈالر لیکر سرحد پار کرنے کی کوشش میں رنگے ہاتھو ں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لوگ ٹائلٹ میں موبائل فون کیوں استعمال کرتے ہیں؟ جدید تحقیق نے معمہ حل کردیا

چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’وائبو‘‘ کے مطابق سرحد پر موجود امیگریشن حکام کو یہ بات مشکوک نظر آئی کہ خاتون پچھلے دو ہفتے کے دوران 90دفعہ سرحد پار کرچکی تھی۔ جب اسے چین میں داخل ہوتے ہوئے روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے جسم کے ساتھ ٹیپ کے ذریعے لپٹے ہوئے 15لاکھ ہانگ کانگ ڈالر (تقریباًدو کروڑ پاکستانی روپے) برآمد ہوگئے۔ خاتون نے ڈھیروں نوٹ اپنی رانوں اور چھاتیوں کے ساتھ چپکا رکھے تھے۔ کسٹم حکام کا خیال ہے کہ خاتون غیر قانونی طریقے سے بھاری رقوم سرحد پار منتقل کرنے والے انڈر گراؤنڈ گروپوں کے لیے کام کررہی تھی۔ اس کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...