سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو پاکستان صف اول میں کھڑا ہو گا: خورشید شاہ

سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو پاکستان صف اول میں کھڑا ہو گا: خورشید شاہ
سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو پاکستان صف اول میں کھڑا ہو گا: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا بہت گہرا رشتہ ہے اور اگر سعودی عرب کی خودمختاری کو خطرہ ہوا تو پاکستان صف اول میں کھڑا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے یمن کی صورتحال پر پارلیمینٹ کی قرارداد کے خلاف بات کی تو بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سابق وزیر اطلاعات ونشریات قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے پر حکومت کو مصالحت نہیں بلکہ سہولت کار کا کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ پاکستان ماضی کے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج بھی بھگت رہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -