کیا آپ کو معلوم ہے کہ امریکہ کس ملک کا سب سے زیادہ مقروض ہے؟جواب وہ نہیں جو آپ سوچ رہے ہیں
لندن(نیوز ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور کہلانے والا امریکہ اپنی معیشت اربوں ڈالر کے قرض سے چلاتا ہے اور اب جاپان اسے سب سے زیادہ قرض دینے والا ملک بن گیا ہے۔ امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جاپان کے پاس موجود امریکی ٹریژری سیکورٹیز کی مالیت 1.2244کھرب ڈالر ہے ،یعنی امریکہ جاپان کا تقریباً سوا کھرب ڈالر کا مقروض ہے ۔اس سے پہلے چین امریکہ کو قرضہ دینے والے ممالک میں سر فہرست تھاجس کے پاس1.2237کھرب ڈالر مالیت کی امریکی ٹریژری سیکورٹیز تھیں۔
مزیدپڑھیں:بھارتی جنگی جنو ن کم نہ ہوسکا، پاکستان کے کامیاب تجربے کے اگلے ہی روز بھارت کا تجربہ