ایپل کے سابق سربراہ نے حیران کن اعلان کر دیا ،آئی فون جیسا موبائل ناقابل یقین قیمت پر
دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ ایپل کے مہنگے آئی فون کا لطف انتہائی کم قیمت میں لینا چاہتے ہیں تو اسی کمپنی کے ایک سابقہ سربراہ آپ کے لیے ایک شاندار سمارٹ فون لیکر آرہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:واٹس ایپ پر خطرناک وائرس کا حملہ؟صارفین پریشان، حقیقت جانئے
ایپل کمپنی کے سابقہCEOجان سکلی نے Obi Mobilesکے نام سے نئی کمپنی قائم کی ہے جو محض چند ماہ کے دوران بھارت اور مشرق وسطیٰ میں انتہائی مقبول ہوچکی ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں یہ کمپنی سمارٹ فون مارکیٹ کے 4.2فیصد حصے پر قابض ہوچکی ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا نیا سمارٹ فون استعمال اور فیچرز کے اعتبار سے کسی طرح بھی آئی فون سے کم نہیں ہوگا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی قیمت 100ڈالر(تقریباً 10ہزار پاکستانی روپے) سے لیکر 200ڈالر تک ہوگی۔ جان سکلی کا کہنا ہے کہ ان کا شاندار سمارٹ فون نا صرف فیچر فون استعمال کرنے والوں کو سمارٹ فون کی طرف لے آئے گا بلکہ ایپل کے مہنگے فون استعمال کرنے والوں کو بھی 100ڈالر کا بہترین سمارٹ فون ہی مناسب ترین آپشن نظر آئے گا۔