امریکی شہری پر فائرنگ کے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں: امریکی سفارتخانہ

امریکی شہری پر فائرنگ کے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں: امریکی سفارتخانہ
امریکی شہری پر فائرنگ کے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں: امریکی سفارتخانہ

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفارتخانے نے شہر قائد میں امریکی شہری پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے امریکی شہری ڈاکٹر ڈیبرا لوبو پر فائرنگ کے واقعے پر میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں اور واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد ہی کوئی موقف ظاہر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی میں نامعلوم افراد نے امریکی شہری ڈاکٹر ڈیبرالوبو پر فائرنگ کر شدید زخمی کر دیا تھا اور اب وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈیبرالوبو کا آپریشن کامیاب رہا ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...