پاکستانی فوٹو گرافر کی تصویر نے دنیا بھر میں دھوم مچادی

پاکستانی فوٹو گرافر کی تصویر نے دنیا بھر میں دھوم مچادی
پاکستانی فوٹو گرافر کی تصویر نے دنیا بھر میں دھوم مچادی

  



لاہور (نیوزڈیسک)پاکستانی فوٹو گرافر کی جنگلی شیر کے خوفناک حد تک قریب جا کر بنائی گئی تصویر نے دنیا میں تہلکا مچا دیا ہے ۔اڑتیس سالہ فری لانس فوٹو گرافر عاطف سعید نے لاہور سفاری پارک میں ایک غصیلے شیر کے انتہائی قریب جاکر تصویر بنائی ۔

نیند سولی پر بھی آجاتی ہے!ایئرپورٹ پر کام کرنے والے شخص کی یہ حرکت جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

انہوں نے امریکی ٹی وی ABC Newsسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی سے نکل کر جھاڑیوں میں موجود شیر سے محض چند فٹ کے فاصلے پر چلے گئے اور بیٹھ کر اس کی تصویرے بنا رہے تھے کہ کیمرے کی کلک کی آواز سے شیر مشتعل ہوگیا اور دھاڑتے ہوئے ان کی طرف لپکا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی جان بچانے کے لیے چھلانگ لگا کر اپنی گاڑی میں واپس آئے لیکن اس دوران وہ ایک ناقابل یقین حد تک شاندار تصویر حاصل کرچکے تھے۔ عاطف سعید کا کہنا ہے کہ یہ تصویر 2012میں بنائی گئی لیکن اتفاق سے یہ دنیا بھر کے سوشل میڈیا میں حال ہی میں مقبول ہوئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...