آئی سی سی کے صدر مصطفی کمال کا استعفیٰ منظور ، 3 ماہ تک عہدہ خالی رکھنے کا فیصلہ

آئی سی سی کے صدر مصطفی کمال کا استعفیٰ منظور ، 3 ماہ تک عہدہ خالی رکھنے کا ...
آئی سی سی کے صدر مصطفی کمال کا استعفیٰ منظور ، 3 ماہ تک عہدہ خالی رکھنے کا فیصلہ

  



دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے تین ماہ کیلئے آئی سی سی کا نیاصدر منتخب نہ کرنے کا فیصلہ کرلیاتاہم نجم سیٹھی مقررہ وقت پر ہی صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق این سری نواسن کی صدارت میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا دوسرا اجلاس چار روز تک دبئی میں جاری رہا جس میں ورلڈکپ 2015ء کے انعقاد سمیت کئی معاملات زیربحث آئے،اجلاس میں بنگلہ دیش کے مصطفی کمال کا آئی سی سی کی صدارت سے استعفی منظور کرلیا گیا اورآئندہ تین ماہ تک سیٹ خالی رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کے بعد سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی یکم جولائی سے ہی آئی سی سی کے اگلے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اجلاس میں سری لنکن کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت پر آئی سی سی نے تشویش کا اظہار کیا اور بورڈ کو جانے والے فنڈز بھی روک لیے، آئی سی سی گورنرز ریویو کمیٹی معاملے کا جائزہ لے گی۔

یاد رہے آئی سی سی کے آئندہ صدرنجم سیٹھی ہیں جن کے بارے میں امید پیدا ہو گئی تھی کہ وہ شاید 3 ماہ قبل ہی اپنی صدارت کا عہدہ سنبھال لیں لیکن آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں ان کی امیدوں پر پانی پھرتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔

”جونیئرملک “، شعیب نے مداحوں کو خوشخبری دیدی

مزید : کھیل


loading...