بالوں کو گرنے اور سفید ہونے سے بچانے کیلئے انتہائی مفید قدرتی نسخے

بالوں کو گرنے اور سفید ہونے سے بچانے کیلئے انتہائی مفید قدرتی نسخے
بالوں کو گرنے اور سفید ہونے سے بچانے کیلئے انتہائی مفید قدرتی نسخے

  



لندن(نیوزڈیسک)سر کے بال سفید ہوجائیں تو ہم لوگ کئی طرح کے ہئیر کلر زلگاتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو بالوں کو گرنے اور سیاہ رکھنے کے قدرتی طریقے بتائیں گے۔

*Gooseberryبالوں کے لئے بہت مفید ہے اور اگر روازنہ سر کے بالوں کی اس سے مالش کی جائے تو سفید بال سیاہ ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔10سے 12 Gooseberryکوایک کپ میں ساری رات بھگو کررکھ دیں اور صبح کو نطار لیں۔سر دھونے کے بعد انہیں سر میں لگائیں اور دس منٹ تک چھوڑ دیں۔اس کے بعد سر نیم گرم پانی سے دھو لیں،آپ کے بال نرم و ملائم ہونے کے ساتھ وقت سے پہلے سفید نہیں ہوں گے۔

*اگر آپ 15منٹ تک لیموں اور کوکونٹ آئل کا مساج کریں تو یہ بھی ایک انتہائی مفید چیز ہے۔

مزیدپڑھیں:جلد کے دانوں سے چھٹکارا پانے کیلئے مفید قدرتی نسخے

*تقریباً10سے12ریٹھے اور تین سے چار شکاکائی رات بھر پانی میں بھگوئیں ۔اگلے دن ایک بار ابال کر نطار لیں۔اس محلول کو اپنے سر میں شیمپو کی جگہ استعمال کریں۔

*کیسٹر آئل اور لیموں کے رس کی برابر مقدار لے کر سر کی مالش کریں اور اوپر بتائے گئے ریٹھے اور شکاکائی محلول سے دھولیں۔یہ آپ کے کالے بالوں کو زیادہ دیر تک رکھے گا اور سفید بال آنے سے روکے گا۔

*ایک کپ سیاہ پتی کو ابالیں اور ایک چمچ نمک ڈالیں۔جب یہ محلول ٹھنڈا ہوجائے تو اسے سر کے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور ایک گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔اس طریقہ میں شیمپو سے ہر گز سر مت دھوئیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...