وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ختم

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ختم
وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ختم

  



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والا اعلیٰ سطحی اجلاس ختم ہو گیا ہے ۔ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف ، جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ، آرمی چیف جنرل راحیل شیرف ، ایئرچیف سہیل امان ، نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ ، مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بھی شرکت کی ۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں یمن سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔

ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی ”گھوسٹ “ نکلے

مزید : قومی


loading...