ایم کیو ایم کے رہنماءوسیم آفتاب اور شاہد لطیف بھی ”گھوسٹ“ نکلے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماءوسیم آفتاب اور شاہد لطیف بھی گھوسٹ ملازمین نکلے۔ تفصیلات کے مطابق وسیم آفتاب عباسی شہید ہسپتال میں گریڈ 19 کی آسامی پر جبکہ شاہد لطیف سوبھراج ہسپتال میں گریڈ 19 کی آسامی پر تعینات ہیں اور دونوں افراد ماہانہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں افسران گزشتہ تین ماہ سے چھٹیوں پر ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کے بھی گھوسٹ ملازم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو ہر ماہ کچھ کام کئے بغیر ہی سرکاری خزانہ سے 40 ہزار 600 روپے وصول کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حماد صدیقی رفیقی شہید ہسپتال میں گریڈ 19 کے افسر ہیں اور بطور ڈائریکٹر ان کا تقرر نامہ 28 نومبر 1997 ءکو جاری ہوا۔