آصفہ بھٹو کی مریم نواز اور ریحام خان کو انسداد پولیو مہم میں شرکت کی دعوت

آصفہ بھٹو کی مریم نواز اور ریحام خان کو انسداد پولیو مہم میں شرکت کی دعوت
آصفہ بھٹو کی مریم نواز اور ریحام خان کو انسداد پولیو مہم میں شرکت کی دعوت

  



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءاور پولیو روٹری کی صدر آصفہ بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کی رہنماءمریم نواز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی انسداد پولیو مہم میں شریک ہوں ۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر ‘ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پولیو ہمارے ملک کا ناسور بن چکا ہے جس کا خاتمہ بہت ضروری ہے ۔انہوں نے دونوں خاتون رہنماﺅں سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی اس کے خاتمے کے لیے ان کا ساتھ دیں تاکہ ملک کو پولیو فری بنایا جا سکے ۔

ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی ”گھوسٹ “ نکلے

مزید : کراچی