پاکستان کو دنیا کی 25 بڑی معاشی طاقتوں میں شامل کرنے کے لیے پر عزم ہیں : احسن اقبال

پاکستان کو دنیا کی 25 بڑی معاشی طاقتوں میں شامل کرنے کے لیے پر عزم ہیں : احسن ...
پاکستان کو دنیا کی 25 بڑی معاشی طاقتوں میں شامل کرنے کے لیے پر عزم ہیں : احسن اقبال

  



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے پلانگ اینڈ ڈوویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری منصوبہ معیشت میں بہتری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو دنیا کی 25 بڑی معاشی طاقتوں میں شامل کرنے کے لیے تیاری کر رہی ہے اور جلد اس میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ چینی حکام کے ساتھ پاک چین راہداری منصوبہ سے متعلق اہم اجلاس کے بعد احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں چینی صدی زی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی مختلف پہلووں پر غور کیا گیا ہے ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کو مزید نزدیک لے کر آئے گا اور حکومت ان کے دورہ کو کامیاب بنانے کے لیے پر عزم ہے ۔

سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو پاکستان صف اول میں کھڑا ہو گا: خورشید شاہ

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...