قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے الیکٹرانک کرائم بل کی منظوری دیدی

قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے الیکٹرانک کرائم بل کی منظوری دیدی
قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے الیکٹرانک کرائم بل کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کپمیوٹر پر کئے جانے والے کرائم کی روک تھام کیلے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے الیکٹرانک کرائم بل 2015کی منظور ی دیدی جس میں خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سخت سزاؤں کا تعین کیا گیاہے۔چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی صفدر کی زیرصدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں انٹرنیٹ کے ذریعےکیے جانے والے کرائم کو روکنے کیلیے الیکٹرانک کرائم بل پیش کیا گیا جو کہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیاہے۔

بل کے متن میں کہاگیاہےکہ حساس اورقومی نوعیت کے ڈیٹا تک رسائی اور اسے چرانے پر 6سال قید اور50لاکھ جرمانہ،ہیکنگ اور کمپیوٹر معلومات تک غیر قانوی رسائی پر 3سال قید اور 10لاکھ جرمانہ اورکسی تصویر کے حصے تبدیل کرکے انٹرنیٹ پر اس کی تشہیر پر 7ساست سال قید 50لاکھ روپے جرمانے کی سزادی جائے گی۔بل میں کہا گیاہے کہ نفرت انگیز لٹریچر و تقاریر کی تشہیر پر پانچ سال قید اور 50لاکھ جرمانہ ،حساس آن لائن نظام میں مداخلت پر 7سال قید اور 50لاکھ جرمانہ،غیر قانونی سموں کی فروخت پر 14سال قید اور 5کروڑ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔بل میں مزید کہاگیا کہ پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی اسلامی اقدار ،قومی تشخص ،ملکی سیکیورٹی اور دفاع کے خلاف مواد بند کرنے کی پابند ہو گی۔

مزید :

قومی -