سعودی عرب سے تیل مفت نہیں لیتے: اسحاق ڈار
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تیل مفت نہیں بلکہ بازار کے داموں کے مطابق خریدا جاتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے جوہری دھماکوں کے بعد دو ارب ڈالر کا مفت تیل دیا تاہم اب مفت نہیں بلکہ بازار کے داموں سے خریدا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تجارتی قواعد کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای سے تیل خرید رہا ہے۔