اپنے باتھ روم کی کھدائی کے دوران اس آدمی کو ایسا کیا کچھ ملاکہ تقدیر ہی بدل گئی

اپنے باتھ روم کی کھدائی کے دوران اس آدمی کو ایسا کیا کچھ ملاکہ تقدیر ہی بدل ...
اپنے باتھ روم کی کھدائی کے دوران اس آدمی کو ایسا کیا کچھ ملاکہ تقدیر ہی بدل گئی

  

روم (نیوز ڈیسک) ٹوائلٹ کے نیچے کھدائی کرنے سے کوئی بھی اچھی چیز ملنے کی توقع نہیں کی جا سکتی لیکن ایک اطالوی شخص کو ٹوائلٹ کے نیچے پورا شہر مل گیا۔

لوسیانو فیگیانو Locco کے علاقے میں واقع اپنے گھر میں ایک ریسٹورنٹ قائم کرنا چاہ رہے تھے لیکن ٹوائلٹ کے بند ہو جانے والے پائپ کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔ انہوں نے بیٹوں کے ساتھ مل کر کھدائی شروع کی تو پرانے دور کے پتھروں کے نشانات ملے۔ جب انہوں نے فرش نما سطح کو توڑا تو ایک دروازہ نمودار ہوا جس کے آگے 2500 سال قبل کی Messapians تہذیب کے آثار اور ایک مقبرہ دریافت ہو گیا۔

سنگاپور میں امتحان میں پوچھا جانے والا ریاضی کا وہ سوال جس نے پوری دنیا کے طالب علموں کو چکر اکر دیا

فیگیانو نے بیٹوں کو نصیحت کی کہ یہ بات اپنی ماں سے خفیہ رکھیں لیکن خاتون کو معاملے کی بھنک پڑ گئی جس کے بعد بات نکلتی نکلتی حکام تک پہنچ گئی۔ جب ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی والی جگہ کا جائزہ لیا تو حیران رہ گئے۔ محکمہ ثقافتی ورثہ کے افسر گیووانی گیانگریکو کا کہنا ہے کہ اس جگہ میسپئین دور سے لے کر رومن اور بائزنطینی ادوار تک کی تاریخ محفوظ ہے۔ گزشتہ چند سال کے دوران تحقیقات اور کھدائی مکمل کر کے فیگیانو کے گھر کو ایک عظیم میوزیم میں بدل دیا گیا ہے اور اسے آثار قدیمہ کے اہم ترین مقامات میں شمار کیاجاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -