رانی مکھر جی کے بارے میں وہ 5 دلچسپ باتیں جو دنیا کو معلوم نہیں

رانی مکھر جی کے بارے میں وہ 5 دلچسپ باتیں جو دنیا کو معلوم نہیں
رانی مکھر جی کے بارے میں وہ 5 دلچسپ باتیں جو دنیا کو معلوم نہیں

  



ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ حسینہ رانی مکھرجی کے بارے میں آپ بہت کچھ جانتے ہوں گے لیکن کچھ ایسی باتیں بھی ہیں جو ان کے مداحوں سے خفیہ رہیں۔ رواں سال مارچ میں عمر کی 37 بہاریں مکمل کرنے والی رانی مکھرجی کے بارے میں بہت کم جانی جانے والی اہم ترین باتیں درج ذیل ہیں۔

1۔ ’’راجہ کی آئے گی بارات‘‘ کو رانی کی پہلی فلم سمجھا جاتا ہے لیکن دراصل وہ اس سے پہلے 1996ء میں اپنے والد کی بنگالی فلم ’’بیئر پھول‘‘ میں بھی کام کر چکی تھیں۔

مزیدپڑھیں:سلمان خان نے نئے ’دوست‘ ڈھونڈ لیے

2۔ ڈائریکٹر سلیم خان نے انہیں 1994ء میں فلم ’’آ گلے لگ جا‘‘ میں ہیروئن کے کردار کی آفر کی لیکن رانی کے والد نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ان کی بیٹی ابھی محض 16 سال کی ہے۔

3۔ فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کا مرکزی کردار پہلے ٹوئنکل کھنہ کو دیا گیا تھا مگر بعد ازاں یہ رانی کے حصہ میں آ گیا۔

4۔ عامر خان کی فلم ’’غلام‘‘ میں رانی مکھرجی کی اصل آواز کی بجائے ڈبنگ کا استعمال کیا گیا جبکہ کرن جوہر بھی ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں رانی کی آواز کی ڈبنگ کروانا چاہ رہے تھے مگر اداکارہ نے اپنی آواز میں بہتری پیدا کرتے ہوئے اپنی ڈبنگ خود ہی کی۔

5۔ وہ ہالی ووڈ میں کئی ڈاکومینٹریز کیلئے کام کر چکی ہیں جن میں Gambling, Gods اور LSD شامل ہیں۔

مزید : تفریح