یمن سے بحفاظت نکالے گئے 11 پاکستانی شہریوں نے سعودی عرب میں عمرہ ادا کیا

یمن سے بحفاظت نکالے گئے 11 پاکستانی شہریوں نے سعودی عرب میں عمرہ ادا کیا
یمن سے بحفاظت نکالے گئے 11 پاکستانی شہریوں نے سعودی عرب میں عمرہ ادا کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن سے بحفاظت نکالے گئے 11 پاکستانی شہریوں نے سعودی سرزمین پر پہنچ کر سب سے پہلے عمرہ ادا کیا اور پھر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گزشتہ روز وطن پہنچ گئے۔

9/11 حملے، سعودی عرب نے بھی امریکی الزامات کا بھرپور جواب دے دیا
’’عرب نیوز‘‘ کے مطابق ان افراد کو پاکستان نیوی کے بحری جہاز پی این ایس شمشیر نے بحفاظت سعودی عرب کی جازان بندرگاہ پہنچایا۔ سعودی حکومت نے خیرسگالی کے جذبے کے تحت انہیں ویزا جاری کیا اور یوں ان کیلئے عمرہ ادا کرنا ممکن ہو گیا۔ ان افراد نے وزیراعظم نواز شریف اور پاکستانی بحریہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور بدھ کی شام پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچ گئے۔