ڈاکٹر ڈیبرہ لوگو پر فائرنگ ،امریکی حکام تحقیقات کے لیے پہنچ گئے

ڈاکٹر ڈیبرہ لوگو پر فائرنگ ،امریکی حکام تحقیقات کے لیے پہنچ گئے
ڈاکٹر ڈیبرہ لوگو پر فائرنگ ،امریکی حکام تحقیقات کے لیے پہنچ گئے

  



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جناح ڈینٹل کالج کی وائس پرنسپل اور امریکی خاتون ڈیبرہ لوگو پر فائرنگ کی تحقیقات کے لیے امریکی حکام اور پولیس اہلکار جناح ڈینٹل کالج پہنچ گئے ہیں ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے ڈاکٹر ڈیبرہ لوگو پر فائرنگ کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ سمیت ڈینٹل کالج کا بھی معائنہ کیا گیا ہے جہاں سے انہوں نے اہم شواہد اور معلومات بھی اکٹھی کی ہیں۔ یاد رہے جناح ڈینٹل کالج کی وائس پرنسپل ڈیبرہ لوگو کو آج دوپہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد ان کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔

ڈی جی رینجرز کا کراچی کے مختلف علاقوں میں دورہ ،امن وامان کی صورتحال کا جائزہ

مزید : کراچی


loading...