این اے 246 الیکشن : ایم کیو ایم کے کارکنان نے عمران اسماعیل کی گاڑی کو گھیر لیا ، جئے الطاف کے نعرے

این اے 246 الیکشن : ایم کیو ایم کے کارکنان نے عمران اسماعیل کی گاڑی کو گھیر لیا ...
این اے 246 الیکشن : ایم کیو ایم کے کارکنان نے عمران اسماعیل کی گاڑی کو گھیر لیا ، جئے الطاف کے نعرے

  



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان آمنے سامنے آ چکے ہیں ۔ایک مرتبہ پھر کراچی کے علاقے دستگیر نمبر 9 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل اپنی انتخابی مہم کے لیے پہنچے تھے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی کی لیکن موقع پر موجود پولیس سکواڈ نے فوری طور پر صورتحال کو قابو میں کر لیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے ’جئے الطاف ‘کے نعرے لگائے گئے اور تحریک انصاف کے کارکنان نے بھی بھرپور جوابی وار کیے۔ یاد رہے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل دستگیر نمبر 9 میں کھانا کھانے گئے تھے اور ان کے کھانے کے دوران کوئی بدنظمی پیدا نہیں ہوئی لیکن اس کے فوری بعد صورتحال میں کشیدگی پیدا ہو گئی ۔

ایم کیو ایم کے رہنماءوسیم آفتاب اور شاہد لطیف بھی ”گھوسٹ“ نکلے

مزید : کراچی