این ٹی ڈی سی ایل نے بند روڈ لاہور گرڈ سٹیشن پر 250MVA کا ایک اور ٹرانسفارمر نصب کر دیا
لاہور(کامرس رپورٹر) جبری لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے مسائل کے خاتمے کیلئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی ایل) نے 220kV گرڈ سٹیشن بند روڈ لاہور پر 250MVA کا ایک اور ٹرانسفارمر نصب کر دیا اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کو آج بجلی کی ترسیل شروع کر دی۔ ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ گرڈ سٹیشن پر الیکٹرک پاور سسٹم خصوصاً موسم گرما میں بجلی کی اضافی طلب کے باعث اوور لوڈ رہتا تھا اور 160MVA ٹرانسفارمر نصب ہونے کی وجہ سے لیسکو کے صارفین کو جبری لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کا سامنار ہتا تھا۔ اس گرڈ سٹیشن پر آج انرجائز ہونے والا 250MVA کپیسٹی کا یہ تیسرا ٹرانسفارمر ہے جس سے بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا جبکہ چوتھے ٹرانسفارمر کی تنصیب کیلئے کام جاری ہے۔واضح رہے کہ چوتھے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے یہ گرڈ سٹیشن 1000MVA استعداد کے ساتھ 220kV گرڈ سٹیشن میں سب سے بڑا گرڈ سٹیشن ہو گا۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ گرڈ سٹیشن 500kV گرڈ سٹیشن شیخوپورہ (4 سرکٹ) 220kV گرڈ سٹیشن کالاشاہ کاکو (2 سرکٹ) اور 220kV گرڈ سٹیشن نیو کوٹ لکھپت (2 سرکٹ) سے منسلک ہے۔ اسی طرح 132kV گرڈ سٹیشنز کے (10 سرکٹ) سے بھی منسلک ہے۔ جن میں سید پور، قرطبہ، گلشن راوی، سبزہ زار، راوی اور اورئینٹ پاور پلانٹ شامل ہیں۔ لہٰذا یہ گرڈ سٹیشن لاہور کے گھریلو، صنعتی اور زرعی صارفین کو بجلی کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے۔ سبزہ زار، سید پور، علامہ اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، چوہنگ، ٹھوکر نیاز بیگ، سمن آباد، قرطبہ مزنگ چونگی، ریواز گارڈن، شادمان، رحمان پارک کے علاقے بھی اس گرڈ سٹیشن سے مستفید ہو رہے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ این ٹی ڈی سی انجینئرز 220kV گرڈ سٹیشن سرفراز نگر، 220kV گرڈ سٹیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ، 220kV گرڈ سٹیشن GIS بنڈالہ پر تبدیل شدہ 160MVA کے ٹرانسفارمرز نصب کر رہے ہیں جس سے متعلقہ علاقوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ، ٹرپنگ، بریک ڈاؤن اور جبری لوڈشیڈنگ سے نبٹنے میں مدد ملے گی۔ نیا ٹرانسفارمر