نوکیا نیٹ ورکس نے پاکستان میں 5G، LTE-A سیکورٹی سمیت مختلف ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ کیا

نوکیا نیٹ ورکس نے پاکستان میں 5G، LTE-A سیکورٹی سمیت مختلف ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ ...

  



لاہور(پ ر) نوکیا نیٹ ورکس (Nokia Networks)نے 5G، سیکورٹی، لیکویڈ ایپلی کیشنز(Liquid Applications)، بڑا ڈیٹا اور اسکا تجزیہ اور اسمال سیلز (Small Cells)کے شعبوں میں جدید ترین مصنوعات متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ مصنوعات رواں ہفتے اسلام آباد اور لاہور میں کمپنی کے سینٹر آف کمپی ٹینس (Center of Competence)میں متعارف کرائی جائیں گی۔ نوکیا نیٹ ورکس کی جانب سے ان شعبوں میں مصنوعات متعارف کرانے کا اعلان موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) 2015 کے دوران کیا گیا تھا۔ نوکیا نیٹ ورکس کے کنٹری جنرل منیجر سعید قادری نے کہا کہ پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہم ملک میں ڈیٹا ٹریفک کے لئے پائیدار، محفوظ اور اگلی نسل کے موبائل براڈ بینڈ انفراسٹراکچر کی تعمیر میں معاونت کے لئے پْرعزم ہیں۔، جیسا کہ 2010 میں نوکیا نیٹ ورکس کی پیش گوئی کے مطابق 2020 تک یہ ایک ہزار تک بڑھ جائے گا۔ اس سلسلے میں ہم تمام آپریٹرز کے سامنے مظاہرہ کررہے ہیں کہ کسطر ح ہماری جدید ترین مصنوعات انکے نیٹ ورک کی استعداد، رفتار اور کوریج میں بہتری لانے میںؤ معاون ہوسکتی ہیں جس سے ملک بھر میں بہتر موبائل براڈ بینڈ کا استعمال ہو اور اس میں اضافہ بھی ہو۔ وفاقی وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کہا "حکومت پرعزم ہے کہ آپریشنز کو بااختیار بنا کر موبائل براڈ بینڈ کے معیار اور کوریج کو اس سطح تک لے جائیں جو وسیع تر سماجی و معاشی ترقی کیلئے فائدے مند ہو۔  ہم پْراعتماد ہیں کہ نوکیا نیٹ ورکس کا عزم اور جدید 2G، 3Gاور 4Gموبائل براڈ بینڈ ٹیکنالوجیز ملک میں بین الاقوامی معیار کی حامل موبائل براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے ۔ ہم نوکیا سے توقع کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے لئے زیادہ سے زیادہ مقامی مواد (local content)پیش کرے گا ۔ "

مزید : کامرس


loading...