سعودی عرب، یورپ اور امریکہ کے حالیہ دوروں کے دوران مودی ہوٹل کے کمرے کی بجائے کہاں سوتے رہے؟ جان کر آپ کو اپنے حکمرانوں پر بے حد غصہ آئے گا

سعودی عرب، یورپ اور امریکہ کے حالیہ دوروں کے دوران مودی ہوٹل کے کمرے کی بجائے ...
سعودی عرب، یورپ اور امریکہ کے حالیہ دوروں کے دوران مودی ہوٹل کے کمرے کی بجائے کہاں سوتے رہے؟ جان کر آپ کو اپنے حکمرانوں پر بے حد غصہ آئے گا

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے حکمرانوں کے ہر بیرونی دورے کے بعد شاہ خرچیوں کی ایسی داستانیں سامنے آتی ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے، لیکن دوسری جانب ہمارے ہمسایہ ملک کے وزیراعظم بیرونی دوروں کے دوران اپنی قوم کا پیسہ اور وقت بچانے کے لئے پر تعیش ہوٹلوں کی بجائے جہاز میں ہی نیند پوری کر رہے ہیں۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی بیرونی دوروں پر جاتے ہیں تو ان ممالک میں قیام کو مختصر رکھنے کے لئے سفر کے دوران جہاز میں ہی سوتے ہیں۔ یہ سفر عموماً رات کے وقت کیا جاتا ہے تا کہ مودی صبح کے وقت اپنی منزل پر پہنچیں اور بیرونی ممالک کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرنے کے لئے تازہ دم ہوں۔

پاکستان کا مذاکرات معطل کرنے کا اعلان بھارت کے منہ پر طمانچہ اور مودی کے لئے جھٹکا ہے :اروند کجریوال

اخبار کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے حالیہ دورہ یورپ، امریکا و سعودی عرب کے دوران بھی زیادہ تر قیام اپنے جہاز میں ہی کیا، اور یوں 30مارچ کو شروع ہونے والا سہ ملکی دورہ 2 اپریل کو مکمل کر کے واپس آ گئے۔ 30 مارچ کو وہ نصف شب کے قریب بیلجیئم کے لئے روانہ ہوئے اور 9 گھنٹے کی پرواز کے دوران نیند بھی مکمل کی اور میٹنگز کی تیاری بھی کی۔ وہ صبح چھ بجے برسلز پہنچے اور کسی آرام کے بغیر پورا دن مصروفیت میں گزارا۔

ان کے ساتھ سفر کرنے والے اعلیٰ افسران نے بتایا کہ بیلجیئم میں جہاز سے سامان بھی نہیں اتارا گیا کیونکہ نریندر مودی نے بیلجیئم کے کسی ہوٹل میں قیام نہیں کیا۔ بیلجیئم کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں مکمل ہونے کے بعد مودی اس ملک میں رات گزارنے کی بجائے دوبارہ جہاز میں بیٹھے اور رات کے وقت سفر کرتے ہوئے امریکا پہنچ گئے۔

امریکی دورے کا اختتام نیوکلیئر سمٹ کی میٹنگ پر ہوا، جو شام کے وقت ختم ہوئی۔ یہ میٹنگ 5بجے ختم ہوئی اور 7 بجے نریندر مودی سعودی عرب روانہ ہونے کے لئے دوبارہ ائیرپورٹ پہنچ چکے تھے۔ یہاں سے 12 گھنٹے کی پرواز کے ذریعے وہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگئے، اور اسی پرواز کے دوران اگلی ملاقاتوں کی تیاری کرنے کے علاوہ نیند بھی مکمل کی۔

سعودی دورہ مکمل کرتے ہی نریندر مودی شام 7 بجے بھارت کے لئے روانہ ہوگئے۔ وہ رات 2بجے اپنے گھر پہنچے اور فوراً سونے کے لئے چلے گئے، کیونکہ صبح ایک اور مصروف دن ان کا منتظر تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -