فیس بک کا ’خفیہ ان باکس‘ جس نے صارف کا زندگی کا سب سے بڑا نقصان کر دیا، ایسا اہم ترین پیغام 2سال بعد موصول ہوا کہ جان کر آپ کا دل بھی افسردہ ہو جائے گا

فیس بک کا ’خفیہ ان باکس‘ جس نے صارف کا زندگی کا سب سے بڑا نقصان کر دیا، ایسا ...
فیس بک کا ’خفیہ ان باکس‘ جس نے صارف کا زندگی کا سب سے بڑا نقصان کر دیا، ایسا اہم ترین پیغام 2سال بعد موصول ہوا کہ جان کر آپ کا دل بھی افسردہ ہو جائے گا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک میں ایک خفیہ ان باکس ہوتاہے جسے عموماً صارفین نظرانداز کر دیتے ہیں، اور اسی طرح برطانوی شہر مانچسٹر کے ایک شہری نے بھی 2سال تک اپنا یہ خفیہ ان باکس چیک نہ کیا، لیکن بالآخر دو سال بعد جب اس نے ایک دن یہ ان باکس کھولا تو اسے زندگی کا افسوسناک ترین پیغام مل گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق29سالہ مائیکل کینڈل کے ان باکس میں دو سال پرانا ایک پیغام محفوظ تھا جو اسے ہسپتال سے ایک خاتون نے ان دنوں بھیجا تھا، جب مائیکل کا والد اس ہسپتال میں داخل تھا اور قریب المرگ تھا۔ خاتون نے پیغام میں لکھا تھا کہ ”ہسپتال آﺅ اور اپنے والد کی دیکھ بھال کرو، وہ موت کے قریب پہنچ چکا ہے۔“

فیس بک نے ایک مرتبہ پھر انقلاب برپا کردیا،ایسی چیز متعارف کروانے کا اعلان جو دنیامیں انٹرنیٹ کا پورا ڈھانچہ ہی بدل ڈالے گی

رپورٹ کے مطابق مائیکل اور اس کے والد میں کبھی قریبی تعلقات نہ تھے لہٰذا اسے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اس کا والد ہسپتال میں داخل ہے۔ آج دو سال بعد یہ پیغام پڑھنے کے بعد اسے یہ قلق ہو رہا ہے کہ ”کاش میں نے یہ پیغام وقت پر پڑھ لیا ہوتا اور اپنے والدکو آخری وقت میں مل لیا ہوتا۔“اخبار کے مطابق مائیکل کا کہنا ہے کہ ”ایک روز میں نے ایک آرٹیکل پڑھا جس میں فیس بک کے خفیہ ان باکس کے بارے میں معلومات درج تھیں، میں نے یہ معلومات حاصل ہونے پر اپنا ان باکس کھولا تو مجھے دو سال پرانا یہ پیغام ملا۔اب مجھے زندگی بھر اس بات کا دکھ رہے گا کہ میں اپنے باپ کے آخری وقت میں اس سے ملنے نہ جا سکا۔“

فیس بک کا یہ خفیہ ان باکس دراصل کچھ فلٹر کیے جانے والے پیغامات کے لیے بنایا گیا ہے۔ جب کوئی پیغام موصول ہوتا ہے تو اس کی نوعیت کے اعتبار سے میسینجر ازخود اسے عام ان باکس یا خفیہ ان باکس میں منتقل کر دیتا ہے۔ اگر آپ بھی فیس بک کے اس خفیہ ان باکس سے ناآشنا ہیں تو اس تک پہنچنے کا طریقہ ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں تاکہ آپ کسی ایسے اہم پیغام سے محروم نہ رہ جائیں۔ اپنے فیس بک میسینجر کی ایپلی کیشن کھولیں اور اس کی سیٹنگز (Settings) میں جا کر پیپل(People) پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو میسیج ریکوئسٹس(Message Requests) کا آپشن نظر آئے گا۔ اس آپشن میں جا کر نیچے سکرول کریں اور ”سی فلٹرڈ ریکوئسٹس“(See filtered Requests) پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو وہ پیغامات مل جائیں گے جو میسینجر نے فلٹر کرکے رسمی ان باکس کی بجائے اس خفیہ ان باکس میں منتقل کر دیئے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس