فیس بک کا وہ ’ورژن‘ جو صرف مارک زکربرگ کے پاس ہے، اس میں کیا چیز مختلف ہے اور عام لوگ استعمال کیوں نہیں کرسکتے؟ جانئے وہ دلچسپ بات جو آپ کو معلوم نہیں

فیس بک کا وہ ’ورژن‘ جو صرف مارک زکربرگ کے پاس ہے، اس میں کیا چیز مختلف ہے اور ...
فیس بک کا وہ ’ورژن‘ جو صرف مارک زکربرگ کے پاس ہے، اس میں کیا چیز مختلف ہے اور عام لوگ استعمال کیوں نہیں کرسکتے؟ جانئے وہ دلچسپ بات جو آپ کو معلوم نہیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے اربوں انٹرنیٹ صارفین فیس بک استعمال کرتے ہیں لیکن اس مقبول ویب سائٹ کے بانی مارک زکر برگ ایک الگ ہی قسم کی فیس بک استعمال کر رہے ہیں، جو دنیا میں کسی اور کے پاس نہیں۔ ہم جو فیس بک استعمال کرتے ہیں اس کی بیک گراﺅنڈ نیلے رنگ کی ہے اور موبائل فون میں اس کی ایپلی کیشن کی آئیکن(Icon) کا رنگ بھی نیلا ہوتا ہے لیکن فیس بک کے بانی مارک زکربرگ فیس بک کا جو ورژن استعمال کرتے ہیں اس کا بیگ گراﺅنڈ اور آئیکن کا رنگ زرد ہے اور یہ ورژن صرف مارک زکربرگ ہی کے پاس ہے۔ رنگ کے علاوہ اس ورژن میں کئی ایسے منفرد فیچرز ہیں جن سے ہم فیس بک کے عام صارفین مستفید نہیں ہو سکتے۔ ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں مارک زکربرگ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں فیس بک کے اس منفرد ورژن کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

فیس بک نے انٹرنیٹ پر اخلاق باختہ گفتگو کرنے والے افراد کی سب سے بڑی خواہش پوری کردی

رپورٹ کے مطابق فیس بک کے اس ورژن کے منفرد فیچرز کے ذریعے مارک زکربرگ ہر نئے آنے والے فیچر کی آزمائش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اس کے ذریعے ویڈیو اور تصاویر کی کئی ایسی اقسام بھی شیئر کر سکتے ہیں جو نیلے رنگ کے فیس بک ورژن کے صارفین نہیں کر سکتے۔ ان اقسام میں Gifفارمیٹ کی تصاویر، لائیو ویڈیو، سلائیڈ شو اور میوزک وغیرہ شامل ہیں۔ ویڈیو میں مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ”ہر چیز لانچ کرنے کے لیے نہیں بنائی جاتی۔ اس زرد ورژن کے کچھ فیچرز وقت کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے بھی متعارف کروائے جائیں گے۔“

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -