ڈاکٹر نے پیٹ کاٹا اور حاملہ ماں نے اپنا بچہ خود ہی باہر نکال لیا، میڈیکل دنیا کا ایسا واقعہ جس کی تفصیلات پڑھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ڈاکٹر نے پیٹ کاٹا اور حاملہ ماں نے اپنا بچہ خود ہی باہر نکال لیا، میڈیکل دنیا ...
ڈاکٹر نے پیٹ کاٹا اور حاملہ ماں نے اپنا بچہ خود ہی باہر نکال لیا، میڈیکل دنیا کا ایسا واقعہ جس کی تفصیلات پڑھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) بچے کی پیدائش انتہائی حساس نوعیت کا معاملہ ہے جس کی ذمہ داری زچگی کے ماہرین ہی پوری کرسکتے ہیں۔ زمانہ قدیم میں یہ کام تجربہ کار دایہ کے حوالے ہوتا تھا تو آج کل ماہر گائناکالوجسٹ یہ خدمت سرانجام دیتے ہیں، لیکن آسٹریلیا کی ایک خاتون نے اپنے بچے کی پیدائش کا نازک معاملہ اپنے ہی ہاتھ میں لے کر ایک نیا تنازعہ کھڑاکردیا ہے۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق ریاست کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ خاتون سارہ ڈاﺅنز نے اپنی بچی کی پیدائش سے قبل ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ اسے اپنے ہاتھوں سے اپنی کوکھ سے باہر لائے گی۔ گولڈ کوسٹ کے جان فلن پرائیویٹ ہسپتال کے گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شری دت نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اس حوالے سے ضروری تربیت بھی فراہم کی۔ جب سارہ ڈاﺅن کی زچگی کا وقت آیا تو ان کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران سارہ نے بھی ڈاکٹروں کا ہاتھ بٹایا اور جب بچے کو کوکھ سے باہر لانے کا مرحلہ آیا تو انہوں نے یہ کام اپنے ہاتھوں سے سرانجام دیا۔ سارہ نے ننھی بچی کو اپنے جسم سے باہر کھینچا اور اپنے سینے سے لگالیا۔

اپنا بچہ حکومت کو دے کر خواتین کیلئے 4 لاکھ روپے نقد حاصل کرنے کی سہولت
خاتون سے جب ان کے متنازعہ عمل کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایک ماں کے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ وہ اپنے بچے کے دنیا میں آنے پر اسے تھامنے والی پہلی انسان ہو۔ انہوں نے اس عمل کو بچے کے ساتھ انتہائی قریبی تعلق کا افضل ترین آغاز قرار دیا اور کہا کہ دیگر خواتین کو بھی اس امکان پر غور کرنا چاہیے، کیونکہ یقینا وہ ایسی مسرت پائیں گی کہ جس کا الفاظ میں بیان ممکن نہیں۔
ڈاکٹر شری دت کا کہنا تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی حاملہ ماﺅں کو زچگی کے عمل میں شامل کرنے کا تجربہ کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسا پانچواں آپریشن تھا، اور وہ اس کے نتائج سے بہت خوش اور مطمئن تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -