اگر آپ کی گاڑی پر کبھی کوئی کھمبا یا درخت گرا ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، کیا کرنا چاہیے تھا؟ آپ کو بھی پتا چل جائے گا

اگر آپ کی گاڑی پر کبھی کوئی کھمبا یا درخت گرا ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، کیا ...
اگر آپ کی گاڑی پر کبھی کوئی کھمبا یا درخت گرا ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، کیا کرنا چاہیے تھا؟ آپ کو بھی پتا چل جائے گا

  

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) بدقسمتی سے ہمارے ہاں بے حسی کا یہ عالم ہے کہ عوام پر کوئی بھی قیامت ٹوٹ پڑے حکام کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہوتا، مگر تہذیب یافتہ دنیا میں شہریوں کو پہنچنے والی ہر تکلیف کے لئے حکام کو جواب دینا پڑ جاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی جاپان میں ہوا جہاں نارا شہر میں ایک صاحب کی گاڑی کے اوپر درخت گرگیا۔ نیوز سائٹWWWNکے مطابق یہ واقعہ روٹ نمبر 156 پر پیش آیا جہاں یہ صاحب اپنی نایاب گاڑی ٹیوٹا 2000GT میں اپنے ایک دوست کے ساتھ محو سفر تھے۔ اس حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ درخواست دہندہ کے دوست زخمی ہوئے۔

چوک پر ٹریفک سگنل لگانے سے حادثات میں کمی آتی ہے یا یہ زیادہ ہوجاتے ہیں؟ جدید تحقیق میں ایسے نتائج سامنے آگئے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

متاثرہ شخص نے شہری حکومت کو درخت گرنے کا ذمہ دار قرار دیا اور ساڑھے 7کروڑ ین (تقریباً پونے ساتھ کروڑ پاکستانی روپے) ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ درخواست دہندہ کا کہنا ہے کہ حکام کو سڑک کنارے لگے درختوں پر گہری نظر رکھنی چاہیے تھی، اور انہیں معلوم ہونا چاہیے تھا کہ کون سا درخت شہریوں کی جان اور املاک کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ عدالت نے متاثرہ شہری کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ مقدمے کی کاروائی جاری ہے ، اور درخواست دہندہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ہرجانہ لینے میں کامیاب رہے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس