وہ سنگین ترین بیماری جس کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ لوگ مرتے ہیں، اس سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو پھلوں کو اپنی غذاءکا حصہ بنالیں، سائنسدانوں نے مفید ترین مشورہ دے دیا

وہ سنگین ترین بیماری جس کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ لوگ مرتے ہیں، اس سے محفوظ ...
وہ سنگین ترین بیماری جس کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ لوگ مرتے ہیں، اس سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو پھلوں کو اپنی غذاءکا حصہ بنالیں، سائنسدانوں نے مفید ترین مشورہ دے دیا

  

نیویارک(نیوزڈیسک) دنیا میں ہر سال لاکھوں لوگ صرف دل کادورہ پڑ جانے سے انتقال کرجاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ پھلوں کا استعمال باقاعدگی سے کرتے ہیں ان میں دل کی بیماریوں اور ہارٹ فیل کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

حال ہی میں نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن نے ایک چینی تحقیق کے حوالے سے لکھا ہے کہ باقاعدگی سے پھل کھانے والے افراد کا بلڈ شوگراوربلڈ پریشر معتدل رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ دل کی بیماریوں کا بہت کم شکار ہوتے ہیں۔تحقیق میں 30سے79سال کے پانچ لاکھ افراد کا چار سال تک سروے کیا گیا اور ان سے کھانے کے معمولات کے بارے میں پوچھا گیااور یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ باقاعدگی کے ساتھ پھلوں کا استعمال کرتے تھے ان میں دل کی بیماریوںکے امکانات کم تھے۔باقاعدگی سے پھل کھانے والوں میں34فیصد افراد میں دل کی بیماریاں یا ہارٹ اٹیک کے امکانات کم تھے۔

مزید : تعلیم و صحت