اگر آپ کا بھی کوئی بڑا بھائی یا بہن ہے تو یہ افسوسناک خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ کا بھی کوئی بڑا بھائی یا بہن ہے تو یہ افسوسناک خبر ضرور پڑھ لیں
اگر آپ کا بھی کوئی بڑا بھائی یا بہن ہے تو یہ افسوسناک خبر ضرور پڑھ لیں

  

نیویارک(نیوزڈیسک) یہایک قدرتی امر ہے کہ والدین اپنے سب سے بڑے بچے کو سب سے زیادہپیار کرتے ہیں جس کی وجہ پہلی اولاد کاہونا ہے۔اس بات کا اب ثبوت حال ہی میں ہونے والی تحقیق میں بھی مل گیاہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیاہے کہ 74فیصد مائیں اند70فیصد باپ اپنے پہلے بچے سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چھوٹے بچے اس ’بے انصافی‘ کو محسوس کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے بعض اوقات ان کی عزت نفس بھی مجروح ہوتی ہے۔تحقیق میں نوجوان بچوں سے پوچھا گیاکہ ان کے والدین ان کے ساتھ کیسا سلوک کرتے رہے ہیں ۔ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ سب سے بڑے بچوں میں زیادہ اعتماد پایا گیا ہے۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی ماہر کیتھرین کونگر کاکہنا ہے کہ والدین نے یہ نہیں کہا کہ انہیں اپنے کس بچے سے سب سے زیادہ پیار ہے لیکن جب بچوں سے یہ بات پوچھی گئی تو ان میں سب سے بڑوں نے بتایاکہ انہیں زیاہد پیار ملا ہے اور چھوٹے اپنے ساتھ ہونے والی ’بے انصافی‘ کے بارے میں بتارہے تھے۔یہ تحقیق جرنل آف فیملی سائیکالوجی میں شائع ہوچکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -