کہیں آپ کو دل کے دورے کا خطرہ تو نہیں؟ اپنے پاﺅں کو ہاتھ لگا کر آپ بھی باآسانی پتالگاسکتے ہیں

کہیں آپ کو دل کے دورے کا خطرہ تو نہیں؟ اپنے پاﺅں کو ہاتھ لگا کر آپ بھی باآسانی ...
کہیں آپ کو دل کے دورے کا خطرہ تو نہیں؟ اپنے پاﺅں کو ہاتھ لگا کر آپ بھی باآسانی پتالگاسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ اپنے دل کی صحت کا حال جاننا چاہتے ہیں تو اپنے پاﺅں کو ہاتھ لگاکر اسے چیک کیا جاسکتاہے۔
Heart and Circulatory Physiology Journalمیں شائع تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ آپ اپنے دل کی صحت کو پاﺅں کی انگلیوں کوہاتھ لگاکر چیک کرسکتے ہیں۔آپ کو فرش پر اس طرح بیٹھنا ہے کہ آپ کی ٹانگیں اور پاﺅں آگے کی طرف ہوں اور انگلیاں اوپر کی جانب،اب اپنے ہاتھوں کی مدد سے پاﺅں کی انگلیوں کوہاتھ لگانے کی کوشش کریں۔اگر آپ بآسانی پاﺅں کو ہاتھ لگاسکیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا دل ٹھیک کام کررہا ہے۔یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس اور جاپانی تحقیق کاروں نے 20سے83کی عمر کے 526افراد پر ریسرچ کی اور یہ دیکھا کہ جسم کی لچک اور خون کی شریانوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ایسے افراد جن کی عمر 40سال سے زائد ہوجاتی ہے ان میں یہ مسئلہ زیادہ ہوسکتا ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ کمر اور ٹانگوں کے پٹھوں کے کھچاﺅ کا دل کی شریانوں سے براہ راست تعلق ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پٹھوں میں کھچاﺅ کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس شخص کو دل کا مرض لاحق ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -