ایک قدرتی چیز جو اکثر خواتین روزانہ استعمال کرتی ہیں، چھاتی کے سرطان کی وجہ بن سکتی ہے، ماہرین نے خبردار کردیا

ایک قدرتی چیز جو اکثر خواتین روزانہ استعمال کرتی ہیں، چھاتی کے سرطان کی وجہ ...
ایک قدرتی چیز جو اکثر خواتین روزانہ استعمال کرتی ہیں، چھاتی کے سرطان کی وجہ بن سکتی ہے، ماہرین نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو(نیوزڈیسک) خواتین میں سب سے زیادہ خطرناک کینسر کی قسم چھاتی کا سرطان ہے جس میں مبتلا خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک قدرتی چیز ایسی ہے جو اکثر خواتین روزانہ استعمال کرتی ہیں اور لاعلمی کی وجہ سے چھاتی کے کینسر کا شکار ہوسکتی ہیں۔
ناروے میں کی گئی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ دودھ پینے اور چھاتی کے سرطان میں گہرا تعلق ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ ان خواتین میں چھاتی کے کینسر کا امکان زیادہ ہوتا ہے جو دن میں تین یا اس سے زیادہ کپ دودھ کا استعمال کریں اور جو خواتین آدھا کپ دودھ پیتی ہیں ان میں چھاتی کا کینسر ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔تحقیق میں فن لینڈ،سویڈن،برطانیہ ،کینیڈااور امریکہ کی خواتین کا جائزہ لیا گیا اور یہ بات علم میں آئی کہ ان ممالک کی خواتین میں چھاتی کے کینسر کی شرح ان ممالک کی خواتین سے زیادہ ہے جہاں خواتین دودھ کا استعمال کم کرتی ہیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی زیادتی کی وجہ سے چھاتی کاکینسر ہوسکتا ہے اور دودھ میں اس وٹامن کی کثرت ہوتی ہے۔اسی طرح ماہرین کا کہنا ہے کہ جو خواتین ’برا‘ کا بکثرت استعمال کرتی ہیں ان میں چھاتی کے سرطان کا خدشہ بڑ جاتا ہے۔دن میں12گھنٹوں سے زیادہ اس کا استعمال خواتین میں چھاتی کے سرطان کے خطرے کو بڑھا دیتاہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -