سوال پوچھنے پر پرویز خٹک نے صحافیوں کو خود چوہے مارنے کا مشورہ دیدیا

سوال پوچھنے پر پرویز خٹک نے صحافیوں کو خود چوہے مارنے کا مشورہ دیدیا
سوال پوچھنے پر پرویز خٹک نے صحافیوں کو خود چوہے مارنے کا مشورہ دیدیا

  

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سوال پوچھنے پر صحافیوں کو خود ہی چوہے مارنے کا مفت مشورہ دے ڈالا۔ تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک صحافی نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے چوہوں سے متعلق سوال پوچھ لیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ چوہوں کو مارنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے کیا کیا جا رہا ہے؟ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مجھ سے کیا پوچھتے ہیں، صحافی خود ہی جا کر چوہے ماریں۔

مزید : پشاور