سیاستدانوں کے ڈرگ ٹیسٹ ہوئے تو رانا ثناءا للہ پہلے نااہل ہونگے: محمود الرشید

سیاستدانوں کے ڈرگ ٹیسٹ ہوئے تو رانا ثناءا للہ پہلے نااہل ہونگے: محمود الرشید
سیاستدانوں کے ڈرگ ٹیسٹ ہوئے تو رانا ثناءا للہ پہلے نااہل ہونگے: محمود الرشید

  

لاہور (آن لائن) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاستدانوں کے ڈرگ ٹیسٹ ہوئے تو رانا ثناءاللہ سب سے پہلے نااہل ہونگے کیونکہ وہ نشے کی حالت میں ہر وقت سوئے رہتے ہیں۔ ویسے بھی آج کل ان کی دم پر پاﺅں آچکا ہے اس لیے الٹی سیدھی باتیں کر رہے ہیں پانامہ لیکس کا جواب دیں کہاں سے اربو ڈالر آئے کہاں سے محل کھڑے کیے آج قوم جاننا چاہتی ہے کہ منی لانڈرنگ کیسے کی کیسے اربو ں روپے کی جائیدادیں بنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں محمودالرشید نے کہا کہ یہ الیکشن مہم میں کہتے تھے کہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے آج قوم جان چکی ہے کہ یہ خود ہی لٹیرے ہیں باپ کچھ کہہ رہا ہے بیٹا کچھ کہہ رہا ہے پانامہ لیکس کسی سیاسی جماعت کا اٹھایا ہوا سیکنڈل نہیں بلکہ اس کا شور پوری دنیا میں ہے۔

مزید :

لاہور -