برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی مقبولیت مزید کم ہوگئی

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی مقبولیت مزید کم ہوگئی
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی مقبولیت مزید کم ہوگئی

  

لندن(آئی این پی)برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایک جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیمرون کی شہرت8 فیصد کمی کے ساتھ21 فیصد ہو گئی ہے۔ دوسری جانب لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن پر برطانوی عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اب ان کی مقبولیت دو کے اضافے کے ساتھ 28فیصد ہو گئی ہے۔ برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے سے اس اتحاد سے انخلا کے موضوع پر 23جون کو ریفرنڈم ہونے والا ہے۔ 39 فیصد برطانوی شہری یورپی یونین کے حق میں اور39 فیصد ہی اس کے خلاف ہیں جبکہ 28فیصد نے اس بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -