برطانیہ میں عمران خان کیخلاف شکایت دائر
اسلام آباد (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر زبیر گل نے بر طانیہ میں دو متعلقہ اداروں کو شکایت دائر کی ہے جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بظاہر کینسر ہسپتال کیلئے جمع کئے جانے والے فنڈز کے استعمال کے بارے میں شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیاگ یا ہے۔ شکایت فنڈ ریزنگ سٹینڈرڈز بورڈ اور چیریٹی کمیشن کو دائر کی گئی۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ ڈونرز کو کبھی اس بارے میں کوئی اہل یا خود مختار آڈٹ موصول نہیں ہوا کہ کس طرح رقم تقسیم یا خرچ کی گئی۔ جو بات خاص طور پر پریشان کن ہے کہ وہ عمران خان کی سیاسی خواہشات اور خیراتی مقاصد کے درمیان شفافیت کا فقدان ہے۔