میڈم رانی نقب زن ڈکیت گینگ کی 3 خواتین سمیت 4 افراد گرفتار
لاہور(ویب ڈیسک) سندر پولیس نے بحریہ ٹاﺅن کے قریب چھاپہ مار کر گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور نقب زنی کی متعدد وارداتیں کرنے والے میڈیم رانی نقب زن ڈکیت گینگ کی 3 خواتین سمیت 4 افراد کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5 لاکھ روپے کی نقدی، 8 موبائل فونز،5 پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیا جس پر ایس پی صدر فیصل مختارنے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سندر سرکل عمران کرامت بخاری کی سربراہی میں اس گینگ کی گرفتاری کیلئے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور اس خطرناک گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔