چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ، آسٹریلوی شہری 3 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک
سڈنی(آن لائن) پاپوانیوگنی میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کمانڈو جوٹی بیوری نے بتایا کہ مغربی پیسفک سے پی این جی طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد انجن کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ۔ جس کے نتیجے میں ایک آسٹریلوی باشندے اور تین بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔